مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے اجتماعِ پاک کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے حوالے سے شرکائے اجتماع کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں کاسندھ سیکریٹریٹ میں جدول ہوا جہاں پر مختلف سیاسی و سماجی لوگوں سے ملاقات  کی جن میں :

1) Dr. Muhammad Ali, D.G College Education Department Sindh

2) Professor Salman Raza, D.G Private Institutions, Education Department

3) Abdul Sattar Memon, Director Private Institutions Education Department

4) Abdul Aziz, Deputy Director, College Education Department

5) Mr. Mujtaba, P.S. to Minister Excise, Taxation and Food Department

اور دیگر افسران شامل تھے ، دورانِ ملاقات ذمہ داران نے تعلیمی اداروں میں محافل میلاد کرنے کے حوالے سے گفتگو کی نیز انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی ۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ براے شخصیات ، کراچی ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں اعوان ہاؤس ہلز روڈ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری  نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اجتماع میلاد میں سابقہ ایم۔ این۔اے ۔ ملک شاکر بشیر اعوان ، سابقہ ایم ۔پی۔ اے۔ملک جاوید اعوان، رنراپ ایم ۔این ۔اے۔ملک مظہر اعوان، بزنس ٹائیکون ملک احمد جاوید اعوان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملک محمد عابد اعوان و دیگر سابقہ چیف جسٹس پاکستان کے بیٹوں نے بھی شرکت کی ۔

اجتماع میلاد کے بعد شخصیات نے رکن شوری سے ملاقات کی اور کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن پنجاب ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان حافظ محمد قربان عطاری  اور ان کے ساتھ دیگر اسلامی بھائیوں کا وزیر اعلی پنجاب ہاؤس اور آئی جی آفس میں دورہ ہوا ، جس میں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔

دورہ کے بعد نگران شعبہ قربان عطاری نے لاہور ڈسٹرکٹ مشاورت کے ذمہ داران کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں سابقہ مدنی کاموں کی کارکردگی پیش کی گئی ، اسکا جائزہ لیا گیا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی گئی نیز مشورے میں آئندہ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ : محمد لیاقت عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں دعوت اسلامی کے تحت مولد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین محمد شبیر عطاری ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآفیسر  شیخ عبد النعیم عطاری ، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد ارشد ، انچارج وین الخدمت مرکز پولیس ڈاکٹر محمد فاروق عطاری اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈی ایج کیو حافظ آباد سمیت کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

محفل میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ابو البیان حاجی محمد اظہر عطاری نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا نیز شرکائے محفل کو اصلاحِ اعمال کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہفتہ وار مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

نیز محفلِ میلاد کے اختتام پر شخصیات اور عاشقان رسول نے رکن شوریٰ سے ملاقاتیں کیں اور دعائیں بھی کروائیں ۔(رپورٹ : محمد فاروق عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، ڈسٹرکٹ حافظ آباد ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران ڈویژن مشاورت ابو فاضل محمد عادل عطاری اور دیگر ذمہ دار ان نے بھکر پولیس ریسٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں CTD بھکر محمد شاہد سلطان رانا، DSP لیگل بھکر محمد جاوید جسرا، SHO منگیرہ انسپکٹر ریاض چھینہ اور انچارج پولیس لائن بھکر ظہیر عباس خان بلوچ سے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت کی اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں ، افسران کے درمیان مدنی حلقے کا اہتما م کیا گیا نیز افسران کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا اور اس پر افسران نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ بھکر/سرگودھا ڈویژن ؛ کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران اسلام آباد مشاورت حاجی وقار المدینہ عطاری اور انکے ہمراہ ذمہ داران نے IG کشمیر آفس کا وزٹ کیااور IG کشمیر ڈاکٹر عامر احمد شیخ سے ملاقات کی ۔

رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے فیضانِ مدینہ اسلام آباد وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ اس دعوت کو آئی جی کشمیرعامر شیخ نے قبول کرتے ہوئےفیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد وزٹ کرنے اور پولیس لائن میں دعوت اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کے انعقاد کی نیت کی۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران سے ڈسٹرکٹ نگران رمضان عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار رجب علی عطاری  نے ملاقات کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے انہیں ریسکیو اسٹاف میں اجتماع میلاد، مدرستہ المدینہ بالغان کی کلاس اور ماہانہ تربیتی سیشن منعقد کرنے کا ذہن دیا جس پر آفیسر نے عمل درآمد کرنے کی نیت کی ۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


20 اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران  نے کورنگی DHO آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الحی کھوسو، ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر احسن ، ایڈیشنل کمشنر مشتاق جتوئی اور ڈاکٹر ندیم نواز کیساتھ ملاقات کی جس میں FGRF کے ذمہ دار کامران عطاری نے موجودہ ڈینگی وائرس مہم کے حوالے سے گفتگو کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


21 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے ذمہ داران  کورنگی میں ڈپٹی کمشنر سید محمد علی زیدی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ابراہیم جونیجواور دیگر افسران سے ملاقات کیں ۔

ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے دوران دعوت اسلامی کی دینی خدمات بیان کیں اور دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے اجتماعات کے بارے میں بتایا اور اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ، اس موقع پر ذمہ داران نے کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں آئی ۔ جی۔ آفس میں  افسران سے ملاقات کی جس میں آئی۔ جی۔ سیکریٹری محمد اشرف خان اور دیگر افسران شامل تھے۔

اس کے علاوہ ٹریننگ سیکشن کے انچارج آفس سپرینڈنٹ محمد حمزہ ، آفس اسسٹنٹ عرض محمد بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ، اس موقع پر صوبائی ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء حاجی ذوالفقار علی عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر میانوالی  کے پولیس لائن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں DSP ڈسٹرکٹ میانوالی، SHO، DPO میانوالی محمد نوید قریشی اور آفس کے اسٹاف ، افسران اور ایلیٹ فورس کے افسران نے شرکت کی ۔

اجتماع میں نگران ڈویژن مشاورت ابو فاضل محمد عادل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی اصلاحی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا ، ذمہ داران نے اجتماع میں انفرادی کوشش بھی کی اور افسران کو تحائف پیش کئے۔

اجتماع کے بعد مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں افسران کو دینِ اسلام کے اہم وبنیادی مسائل سیکھائے گئے۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ میانوالی/سرگودھا ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )