24 اکتوبر  2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں ریسکیو 1122 کے آفس میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر حاجی غلام یاسین عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور نماز کے متعلق بیان کرتے ہوئے نماز پڑھنے کے فضائل اور نہ پڑھنے کی نحوستوں کے بارے میں بتایا اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسنز محمد سہیل عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)