24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
24
اکتوبر 2022ء کو آڈیٹوریم ہال پولیس لائن
ملتان میں اجتماع میلادکاانعقادکیاگیا جس میں (سربراہ ملتان پولیس سی پی او
خرم شہزادحیدر، ایس ایس پی انویسٹیگیشن فرازاحمد،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،لائن آفیسرسمیت
ایلیٹ،ڈولفن،ٹریفک،وارڈنزویگرپولیس کےجوانون) نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی
کےرکن ابوالبیان حاجی محمداظہرعطاری نے’’سیرت مصطفی ٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور وہاں موجود شخصیات
کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق زندکی گزارنے
کا ذہن دیا۔اس موقع پر ملتان ڈویژن مشاورت
کےنگران سادات عطاری ونگران ملتان سٹی محمد راشدعطاری ودیگرذمہ داران بھی موجود
تھے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائےشخصیات ملتان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)