پچھلے دنوں  دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سبی پریس کلب کے سینئر صحافی آج نیوز کے رپورٹر میر سلیم گشکوری سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف دینی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگوہوئی۔میرسلیم گشکوری نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں صوبائی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد منیر عطاری بھی ساتھ تھے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)