پچھلے
دنوں دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ریجنل پٹرولنگ آفس میں ایس ایس
پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال بیگ،ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹوبہ محمد سعید سے
ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو ملک و بیرو ن ملک میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدارس المدینہ و جامعۃ المدینہ کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا۔ اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں اجتماع دستار فضیلت میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دوسری
طرف مینجنگ ڈائریکٹر ویسٹ، مینجمنٹ کمپنی
محمد بلال فیروز جوئیہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد عمر یوسف سے ملاقاتیں کیں۔
دوران
ملاقات ذمہ داران نے ان کو عالمی سطح پر
ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و
سماجی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)