گلشن ڈسٹرکٹ، کراچی کی شبر اپارٹمنٹ میں موجود جامع مسجد عبد الرزاق میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت لوگوں کی شرعی رہنمائی کے لئے 3 دن (24، 25 اور 26 اکتوبر 2025ء) کا کورس منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق کورس کے دوران کراچی سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار بلال عطاری نے مختلف اوقات میں شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے/ پہنانے، نمازِ جنازہ ادا کرنے، جنازے کو کندھا دینے اور تدفین کے دیگر مسائل کے متعلق شرکا کو بتایا۔

اس موقع پر جامع مسجد عبدالرزاق کے امام صاحب مولانا کبیر عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی، عبدالسمیع عطاری، اسماعیل عطاری، حامد عطاری، بلال عطاری اور عزیر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)