پچھلے دنوں  ڈپٹی کمشنر آفس حافظ آباد میں عظیم الشان محفل میلادکا انعقاد ہوا جس میں خصوصی شرکت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالروف، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹراشفاق احمدان کے علاوہ دفتر کے دیگر عملہ نے شرکت کی اور مکمل انتطامات دعوت اسلامی کے سپرد تھے ۔

محفل نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں جامعۃالمدینہ حافظ آباد کے مدرس مولانا شہزاد مدنی نے ’’سیرتِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے آخری نبی ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے درود پاک پڑھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)