دھنوٹ ٹاؤن تحصیل کہروڑ پکا ضلع لودہراں میں تاجر حاجی راؤ محمد علی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کے ہمراہ صوبۂ پنجاب پاکستان کےضلع لودھراں کا دورہ کیا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دھنوٹ ٹاؤن تحصیل کہروڑ پکا ضلع لودہراں میں تاجر
حاجی راؤ محمد علی کے گھر پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا
نیز شعبہ جات کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس حوالے سے ترغیب
دلانے کا ذہن دیا۔
مزید نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے
حلقہ نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
واضح رہے اس موقع پر
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
سمیت شخصیات بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)