گزشتہ روز کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں اجتماعِ جشن عید میلاد النبی ﷺ   کا اہتمام کیا گیاجس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر رکن شوری سے کمپنی کے افسران (خالد حمید چیف ایگزیکٹو آفیسر، طارق عزیز ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، فیصل خانزادہ جنرل مینجر، بلال کلی جنرل مینجر ، عثمان غنی جنرل مینجر ، عیسی محمد مینجر ، نور محمد عطاری)نے ملاقات اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”گفتگو کے آداب اور فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت “ تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ: ٹاؤن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات گلشن ٹاؤن کراچی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روزمیٹروپولیٹن سرگودھا میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اجتماع میلاد کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا اہتمام  کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر سرگودھا چوہدری طارق محمود پرویا ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران ، ایریا انچارج اور انجینئرز نے شرکت کی ۔

سرگودھا ڈویژن کے نگران ابو فاضل محمد عادل عطاری نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکاء کو اپنے نفس کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں اور دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے سنتوں بھرے اجتماعات و محافل میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اجتماع کے اختتام پر افسران نے نگران سرگودھا سے ملاقات کی اور سی۔ای۔او۔سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام ریجن بی ایم بلاک ماڈل ٹاؤن میٹروپولیٹن لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں میلاد اجتماع کا اہتمام  کیا گیا۔

اس اجتماع میں ڈائریکٹر محمد سمیر ، ای۔ ٹی ۔او ۔آفتاب رحیم ، ای۔ٹی ۔او۔بشیرنوید ، ای۔ٹی ۔او۔ارشد، ای۔ٹی ۔او۔ شہباز ڈوگراور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اجتماعِ میلاد میں لاہور کے نگران محمد عظیم عطاری نے شرکاء سےبیان کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں ساتھ ہی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر حاضرین نے اجتماعات میں شرکت کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات اقبال ٹاؤن لاہور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


15 اکتوبر 2022ء کو کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سندھ سیکریٹریٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ علی گل سنجرانی نے وزٹ کیا ۔

شعبہ رابطہ کے ذمہ دار سید عبد الرزاق شاہ نے انکا استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی ڈاکومینٹری دکھائی ، مزید فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات جن میں دارالأفتاء، المدینۃ العلمیہ ، فیضان آن لائن اکیڈمی، شعبہ تراجم اور مدنی چینل کا وزٹ کروایا اور شعبہ جات کے تحت ہونیوالے کاموں کے بارے میں بتایا ۔

اس موقع پر علی گل سنجرانی نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شجاع آباد ضلع ملتان میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی ہال میں اجتماع میلادالنبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران محمد عقیل عطاری  نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماع میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ، ڈی۔ ایس۔پی۔ سید رمیض بخاری ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عامر رؤف ، ایس۔ایچ۔او۔عون عباس اعوان، سابق چیئر مین بلدیہ رفیق احمد قریشی سمیت شہر بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ملتان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ نگران اصغر علی عطاری کے گھر پر سنتوں بھرا اجتما عِ میلاد کا اہتمام ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عمران ظہور، امید وار ایم ۔پی۔اے معراج خالد ، وکلاءاور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد کاشف عطاری نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہیں اصلاح اعمال اور گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا ۔اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور شرکاء کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں 208چک روڑ مکہ گارڈن فیصل آباد میں ڈاکٹر محمد شہباز عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات و تاجران اور ذمہ داران کے علاوہ دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بھی آمد ہوئی۔

  نگرانِ پاکستان مشاورت نے  سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے  پیارے آقاﷺ  کےمعجزات  بیان   کئے اور  شرکاکو درود پاک کی کثرت  کرنے،    نمازوں کی پابندی کرنے نیز  دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے  رہنے کی ترغیب  دلائی ۔بعدازاں  اسلامی  بھائیوں     نے   نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے نگرانِ ڈسٹرکٹ قصور حاجی نعیم عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عدیل اسلم اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد راشد سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں اجتماع ِمیلاد منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر آفیسرز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس قصور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ریسکیو  1122 کے افسران سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ قصور کے نگران حاجی نعیم عطاری نے دورانِ حلقہ اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے آفیسرز سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر میٹنگ کی جس پر افسران نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے علاقے خانسر ضلع بھکر میں واقع پٹرولنگ پولیس آفس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں چوہدری اعجاز احمد گوندل (ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس بھکر) اور ضلع بھر کے انچارج آفیسرز سمیت عملے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے عید میلادالنبی ﷺ  کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو میلاد کے واقعات بیان کئے۔علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تھانہ بھکر سٹی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی بھکرمیاں محمد اقبال، ایس ایچ او بھکر سٹی ملک عبدالغفار اعوان اور ایس ایچ او بھکر صدر وحید احمد لک سمیت دیگر تفتیشی افسران و عملے نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سرکار ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اللہ عزوجل کے پیارے نبی، خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی خوشی میں پچھلے دنوں سٹی سنٹر کوٹ مومن میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں اونر سٹی سنٹر کوٹ مومن، اہم سیاسی شخصیت مہر انصر اقبال ہرل، سابقہ وائس چیئرمین MC مہر عبدالرحمٰن لک، صدر PTI کوٹ مومن محمود احمد خان اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے اور سرکار ﷺ کی سیرت طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)