21 جمادی الاخر, 1447 ہجری
علاقہ دوآبہ اور تحصیل پپلاں، ضلع میانوالی میں
بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے
Sat, 13 Dec , 2025
4 hours ago
ضلع میانوالی کے علاقے دوآبہ اور تحصیل پپلاں
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدارس المدینہ کے بچوں کے
درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
سرگودھا کے ڈویژن ذمہ دار نے بچوں کی رہنمائی کی۔
ڈویژن ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری حلقے کے دوران
پانی پینے کی سنتیں، نماز کی شرائط، اشاروں کی زبان میں یاد کروائیں اور چند اشارے
بھی سکھائے جبکہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں بچوں کو اپنے
سرپرستوں کے ہمراہ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami