24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس قصور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں ریسکیو 1122 کے افسران سمیت
مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ قصور کے نگران حاجی
نعیم عطاری نے دورانِ حلقہ اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے
آفیسرز سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر میٹنگ کی جس پر
افسران نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔بعدازاں آفیسرز کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)