24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کے علاقے خانسر ضلع بھکر میں واقع پٹرولنگ پولیس آفس میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اجتماعِ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں چوہدری اعجاز
احمد گوندل (ڈسٹرکٹ آفیسر
پٹرولنگ پولیس بھکر) اور ضلع بھر کے انچارج آفیسرز سمیت
عملے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا
گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نعت شریف کا
نذرانہ پیش کیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے عید
میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو میلاد کے واقعات بیان کئے۔علاوہ ازیں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نےاختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)