اسلام آباد کے علاقے فیض آباد کے قریب ادارے انجمن فیض السلام میں VSP (Voice of Special Persons) کے تحت 3 دسمبر 2025ء کو معذور افراد کے عالمی دن (International Day of Persons with Disabilities) کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے اس پروگرام میں صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ نابینا افراد، اسپیشل پرسنز کے حوالے سے کام کرنے والے مختلف تنظیموں اور سوشل ویلفیئر زکے افراد بھی موجود تھے۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نابینا افراد سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے پاکستان سمیت عالمی سطح پر ہونے والے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)