اسلام آبا دکے علاقے آدم جی روڈ میں اسپیشل
پرسنز کے لئے اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 7
دسمبر 2025ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دکے علاقے آدم جی روڈ، ہاتھی چوک نذیر
ریلوے اسٹیشن میں واقع سیّد اعجاز حسین عطاری (نابینا) کی
رہائش گاہ پر اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اجتماعِ ذکر و نعت کا آغاز
تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا جس کے بعد نعت
خواں اسلامی بھائیوں نے حضور سرورِ کونین حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی بلال
عطاری نے ”اللہ پاک کی رضا“ کے موضوع
پر بیان کیا اور وہاں موجود اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں اسپیشل پرسنز کے لئے لنگرِ رضویہ کا بھی
اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری اور اسپیشل
پرسنز سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami