عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر ضلع کچھی میں ریڈر ٹو ایس پی ضلع کچھی محمد حنیف بلوچ سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور حالیہ سیلاب میں شعبہ FGRF کی جانب سے ملک بھر میں بالخصوص صوبہ بلوچستان ضلع کچھی میں ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس کو ان شخصیات نے سراہا۔ اس دوران ضلع کچھی کے ضلعی نگران دعوت اسلامی غلام شبیر بھی ساتھ تھے۔ آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


27 ستمبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ شخصیات کے ذمہ داران نے ڈھاڈر ضلع کچھی ڈپٹی کمشنر کے آفس میں سپرنٹنڈنٹ عبدالحق مستوی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے ضلع کچھی میں ہونے والے اب تک کئے جانے والے مختلف امدادی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس کو انہوں نے سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس دوران ایری گیشن آفیسر بھی موجود تھے۔(رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


ڈسٹرکٹ جیل سبی کے سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خان کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر دعوت اسلامی شعبہ رابطہ شخصیات  کے ذمہ داران نے ان سے ملاقات کی اور انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع سابق صوبائی اطلاعات ملک خرم شہزاد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سبی سید تمیور شاہ، گورنمنٹ کنٹریکٹر آفتاب خلجی، میونسپل کارپوریشن آفیسر جعفر خان مگسی اور باہو عبدالکریم خلجی بھی موجود تھے۔

عبداللہ خان کاکڑ سے تعزیت کے بعد محمد وقار عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔آخر میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کروائی ۔(رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں سبی  میں اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دیگر افسران سمیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

دوران میٹنگ سبی محکمہ صحت کی جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کے حوالے سےآگاہی دی گئی اس موقع پر محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، میڈیا کے سینئر صحافیوں سمیت علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے اختتام پر کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے محمد وقار عطاری نے مختلف افسران اور میڈیا کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔ (رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


30ستمبر 2022ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا ایڈمنسٹریٹر آفس لانڈھی کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ، میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومر، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ایکس سی این بہروز خان، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر اور ڈائریکٹر چارج پارکنگ اویس خان سمیت اسٹاف کے دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران ذمہ داران نے ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماعات و جلوسِ میلاد کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کورنگی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار (خیبرپختونخواہ) رجب علی عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایبٹ آباد میں DIG آفس کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ذمہ داران نے پی اے طاہر، میڈیا کوآرڈینیٹر ماجد اور نائب قاصد جاوید سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

اسی طرح ذمہ داران نے ایبٹ آباد (AC Commissioner) سیکریٹری کے پی اے سردار فیصل اور اے ڈی سی کے پی اے مظہرالحق سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں FGRF دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز سرکاری اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات میڈیکل اسسٹنٹ محمد تنویر اور محمد سجاد سے ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ماہِ میلاد کی مبارک باد دی اورمکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”صبحِ بہاراں“ تحفے میں پیش کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار خیبرپختونخواہ رجب علی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں ڈھاڈر میں قائم ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر ضلع کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی سے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔

دورانِ میٹنگ صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی (بلوچستان) محمد وقار عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران ضلع کچھی غلام شبیر عطاری نے ڈپٹی کمشنر کچھی سے دعوت اسلامی FGRF کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص ضلع کچھی میں سیلاب متاثرین کے درمیان ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


پنجاب پاکستان کی تحصیل ڈھاڈر ضلع کچھی میں میر بلخ شیر مری (ایس ڈی پی او) اور محمد یوسف سیلاچی (ایس پی ضلع کچھی کے آفس سپرنٹنڈنٹ) سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دورانِ ملاقات آفیسرز سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

اسی طرح ذمہ داران نے حالیہ سیلاب میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص ضلع کچھی میں ہونے والے امدادی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی ، شہدائے پولیس اور سیلاب زدگان کے لئےدعائے خیر کروائی۔ واضح رہے اس ملاقات میں ضلع کچھی کے نگران غلام شبیر سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف (DCAS-A) و ائیر مارشل حامد رشید رندھاوا سے PAF ہیڈکوارٹر میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی وقارالمدینہ عطاری کی ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ڈپٹی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے ملک و قوم کی سلامتی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز حامد رشید رندھاوا کو سیلاب زدگان کے لئے ہونے والے امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے ایف جی آر ایف کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی  بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

گزشتہ روز دعوت اسلامی کے تحت پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں استقبال ربیع الاول  کے حوالے سے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماع میں ڈائریکٹر جنرل ریلویز اکیڈمی سمین الحسن ،ڈائریکٹر ایڈمن ندیم ، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ۔ڈی۔ جی۔ علی میکن ،کمانڈنٹ ریلویز پولیس اکیڈمی ابرار ، پولیس ٹریننگ کالج کے اسٹاف اور ریلویز اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے تقریباً 200 افسران نے شرکت کی ۔

اجتماع کے اختتام پر افسران نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی جبکہ انہیں مکتبۃالمدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


29 ستمبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ربیع الاول کے اجتماعات وجلوسِ میلاد کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک کی میٹنگ میں ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کورنگی ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اجتماعِ میلاد وجلوسِ میلاد کے انتظامات پرکلام کیا جبکہ ایس ایس پی صداقت علی، ڈی ایس پی ملک نواز، ڈی ایس پی اسلم جویا، لانڈھی کورنگی ابراہیم حیدری اور انڈسٹریل ایریا کے تمام آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ایس ایس پی آفس کورنگی میں ڈی آئی بی انچارج منہاج الحسن، ایم پی اے غلام جیلانی، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)