28 ستمبر 2022ء بروز بدھ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مسعود قادر کے سسر عبدالخالق بھٹی نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عبدالخالق بھٹی کو ان شعبہ جات کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خوہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ربیع النور شریف کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن( ر) ندیم ناصر مجوکہ کی زیرِ صدارت ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران سمیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے میٹنگ میں شریک افسران  کو  ربیع النور شریف کےحوالے سے اپنی تجاویز و مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز  ایبٹ آباد خیبر پختونخواہ میں نگران ڈسٹرکٹ اور دیگر ذمہ داران نے ڈی ۔ سی طارق اسلام سے اجتماع محفلِ میلاد و جلوس کے حوالے سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور جلوس میلاد کے انتظامی معاملات پر مشورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈپٹی کمشنر کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور جلوس میلاد میں بھی شرکت کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات خیبرپختونخواہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات نگرانِ ڈویژن محمد عادل عطاری سے ہوئی۔

دورانِ وزٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈویژن نے ربیع النور شریف کے اجتماع کے حوالے سے سرگودھا کے تمام پولیس لائنز میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر محمد اظہر اکرم نے خوشی کا اظہارکیا۔

بعدازاں آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم نے ذمہ داران کے ہمراہ ایف جی آر ایف ویئر ہاؤس کا وزٹ کیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز  دعوت اسلامی کا ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ہری پور فواد خان سے اجتماع محفلِ میلاد و جلوس کے حوالے سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور جلوس میلاد کے سیکیورٹی امور پر مشورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے ڈپٹی کمشنر کو دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور جلوس میلاد میں بھی شرکت کی دعوت پیش کرتے ہوئے قراٰن پاک تحفے میں پیش کئے۔( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں ایس پی ہاؤس سوئی میں دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایس پی ضلع ڈیرہ بگٹی عیسٰی جان رند سے دعوت اسلامی کے صوبائی نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز مولانا شہزاد احمد عطاری مدنی نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے سیلاب زدگان میں ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔

علاوہ ازیں ایس پی ڈیرہ بگٹی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی، شہدائے پولیس نیز بارش و سیلاب متاثرین کے لئے دعا کروائی۔

اس موقع پر ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری، صوبائی ذمہ دار شعبہ FGRF ذوالفقار علی عطاری اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد شعیب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 ستمبر 2022ء بروز جمعرات لیبر ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت میلادِ مصطفیٰﷺ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف افسران نے شرکت کی جن میں لئیق احمد سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، محمد خالدخان ایڈیشنل سیکریٹری، شمس الدین شیخ ایڈیشنل سیکریٹری، محمد حسین یوسفزئی ڈپٹی سیکریٹری، آصف راجپوت ڈپٹی سیکریٹری اور نذیر خاصخیلی سیکشن آفیسر شامل تھے۔

اس پروگرام میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بتائے نیز شرکا کو سرکار ﷺکی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں تمام آفیسرز کو دعوتِ اسلامی کے مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز  وادی کمراٹ ضلع اپر دیر میں اسسٹنٹ کمشنر اپردیر محمد یار نے دعوت اسلامی کے شعبے FGRF کاسیلاب زدگان کے لئے امدادی کاموں کا جائزہ لیاجس پر اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا ۔

یاد رہے !وادی کمراٹ اپر دیر میں FGRF کی طرف سے 1200 سے زائد گھرانوں کو راشن و امدادی سامان پیش کیا گیا ہے۔(رپورٹ: وقار مدنی عطاری ڈسٹرکٹ نگران اپر دیر ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


27 ستمبر 2022ء  بروز منگل شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ میں میلاد مصطفی ﷺ کے پروگرام میں شرکت کی ، ذمہ دار اسلامی بھائی نے تلاوت قراٰن پاک کی اور نعت رسول مقبول ﷺ کانذرانہ پیش کیا ، اس کے بعد مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اجتماع کے اختتام پر ایڈیشنل سیکریٹری نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی ریکارڈ کروائے۔اس اجتماع میں درجِ ذیل افسران :

1۔ آغا فخر حسین ، ایڈیشنل سیکریٹری

2۔ احمد کھتری، ایڈمنسٹریٹو آفیسر

3۔ قاضی عابد، سیکشن آفیسر

4۔ احسن علی، سیکشن آفیسر

5۔ عبدالستار عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر افسران و اسٹاف نے شرکت کی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات مجلس کراچی ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


26 ستمبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کراچی ونگ 34 میں ربیع الاول کے حوالے سے ونگ کمانڈر کرنل آصف علی ، میجر احسن اور ونگ ڈی ۔ایس۔ آر۔ منظور سے ملاقات کی اور ربیع الاول کے اجتماعات وجلوسوں کے انتظامات کے حوالے سے مشورہ کیا ۔

اس کے علاوہ کے۔پی۔ او۔ آفس میں ایڈیشنل آئی ۔جی ۔کراچی جاوید عالم اوڈھو ، ڈی ۔آئی ۔جی ۔ایڈمن عمران یعقوب ، ڈی ۔آئی ۔جی۔ ایسٹ مقدس حیدر ، ڈی ۔آئی ۔جی ۔ساؤتھ شرجیل کھرل ، ڈی ۔آئی ۔جی ۔ویسٹ ناصر آفتاب اور ایس ۔ایس ۔پی ۔کورنگی فیصل بشیر میمن، ایس ۔ایس ۔پی ۔عرفان بہادر اور ایس ۔ایس ۔پی ۔ایسٹ شیرازی سے ملاقاتیں کیں نیز میٹنگ میں سٹی ذمہ دار مجلس رابطہ حاجی یعقوب عطاری نے ربیع الاول کے پروگراموں کی تفصیل بیان کی ۔

27ستمبر 2022ء کو ڈپٹی کمشنر آفس کورنگی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق جتوئی سے سیلاب متأثرین کیمپ کے حوالے سے میٹنگ کی نیز متاثرین کیمپ کا وزٹ کیا اور تھانہ زمان ٹاؤن میں ایس ۔ایچ ۔او ۔رضوان پٹیل ،ایچ ۔ایم ۔وقار اور انٹیلیجنس افسر نوازسے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


گزشتہ روز استقبال ماہِ میلاد کے سلسلے میں  زم زم میرج ہال سیالموڑ میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوت اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماعِ پاک میں ایم ۔پی۔ اے۔میاں مناظر علی رانجھا، کلکٹر محکمہ انہار فیصل آبادمحمد شہباز احمد قمر،ملک شہباز نٹھر ایڈوکیٹ، ایس ۔ڈی۔ او۔ واپڈا بھاگٹانوالہ محمد جمیل عطاری، وائس چیئرمین بھکھی کلاں ملک محمد خان کھوکھر ، تاجر مہر محمد افضل سیال اور پروفیشنلز شخصیات و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کے اختتام پر شرکاء نے مولانا ثوبان عطاری سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سیالموڑ/ڈسٹرکٹ سرگودھا ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


گزشتہ روز لودہراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے استقبال ربیع الاول  اجتماع میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمٰن خان کانجو ، سابق وفاقی وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی،چیئرمین آل پاکستان مشائخ کونسل صاحبزادہ خواجہ قطب الدین فریدی،سابق ضلعی چیئرمین میاں راجن سلطان پیرزادہ،ایم۔پی۔اے ۔پیر سید رفیع الدین شاہ، امیدوار MPA و منیجنگ ڈائریکٹر ایئر سیال مہر محمد اشرف سیال،سابق سٹی ناظم حاجی ملک غلام نازک ارائیں،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخارالدین تاری سمیت شہر بھر سے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات ومیڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔(رپورٹ: مجلسِ رابطہ ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)