پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور FGRF کے ذمہ داران نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات جن میں (ق) لیگ کے صدر خواجہ وقار ، چیئر مین خواجہ مدثر ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرپی پی 64 ایم ۔پی ۔اے ۔ایس اے حمید ، ٹکٹ ہولڈر ایم ۔ این ۔اے 77 چودھری صدیق مہر ، امید وار ایم۔ پی۔ اے حق نواز چیمہ اور چیئر مین طارق شاہ سے ان کے ڈیروں پر ملاقات کیں ۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بیان کیا نیز انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور اپنے اپنے ڈیروں پر پودے لگانے کا ذہن دیا جس پرشخصیات نے ذمہ داران کے ساتھ مل کر شجرکاری کی ۔(رپورٹ: محمد احسان عطاری ،شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


پولیس لائنز حافظ آباد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہداء گارڈن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا  کا وزٹ ہوا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران نے ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے ڈی پی او حافظ آباد کو باغ کا وزٹ کروایتے ہوئے ان کے ذریعے وہاں شجر کاری کی اور اس موقع پر ملک و قوم کی خوش حالی کے لئے دعاکروائی نیز دوران گفتگو ان کو دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیا۔ ساتھ ساتھ پولیس لائنز میں محفل میلاد کرنے کے حوالے بات ہوئی جس پر انہوں بہت جلد محفل میلاد منعقد کرنے کی یقین دھانی کروائی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں پھالیہ شہر میں  ڈی ایس پی سٹی گجرات چوہدری پرویز گوندل صاحب کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کےسلسلے میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی گجرات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاءالرحمن عطاری سمیت دیگر ذمہ دران نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دران نے ڈی ایس پی صاحب کے غم میں شریک ہوتے ہوئے ان سے والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اس دوران ڈی پی او سید غضنفرعلی شاہ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی خیر خواہی امت کے جذبےکے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا ۔

دعوت اسلامی کی طرف سے ختمِ قل خوانی کے اس موقع پر 200 سے زائد قرآن پاک،سورتیں اور دیگروظائف چوہدری پرویز گوندل صاحب کی والدہ محترمہ کو ایصال کیے گئے اوران کے لیے بخشش و مغفرت کی دعا کی گئی۔(رپورٹ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ گجرت)


ماہِ ربیع الاوّل میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد کے حوالے سے ڈی آئی جی آفس میرپوخاص میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی ذوالفقار علی مہر، ایس ایس پی کیپٹن اسد چوہدری، ایس ایس پی حسن اور ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ سمیت ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے آفیسرز سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں انتظامی معاملات پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود آفیسرز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی خالصتاً غیر سیاسی تحریک ہے جس  کا کام دینِ اسلام کی دعوت دنیا بھر میں پہچانا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سیّد محمد علی زیدی نے FGRF کے CEO عمران گیگی کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دین و دنیا کی بھلائی کے لئے دینی کاموں میں دن رات مصروفِ عمل ہےجس کا عملی ثبوت سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئےریلیف کیمپس بھی ہیں۔

مزید اُن کا کہنا تھا کہ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ریلیف کاموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کو تعریفی اسناد پیش کی۔اس موقع پر حاجی یعقوب عطاری، غلام محبوب عطاری اور کاشف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سول سیکرٹریٹ پنجاب اور سی ایم آفس  میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مختلف شخصیات کی شرکت رہی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کانفرنس روم میں شخصیات کو پریزنٹیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے حوالے سے چند امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر درج ذیل شخصیات موجود تھیں:

وقاص محمود علی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب، نوید شہزاد مرزا ایڈیشنل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب، خورشید احمد ڈپٹی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، محمد ساجد پی ایس ٹو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن، فیصل نذیر بٹ پی ایس ٹو سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب، نادر چٹھہ سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، واصف کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری فوڈ، عبد الرشید پی ایس ٹو سیکرٹری فوڈ، بشیر احمد پی ایس ٹو سیکرٹری زراعت پنجاب، دانش افضال سیکرٹری ٹو سی ایم فار ایمپلیمنٹیشن، خرم شہزاد اسپیشل سیکرٹری ٹو سی ایم، کیپٹن اورنگزیب ایڈیشنل سیکرٹری ٹو سی ایم، احسن سیف اللہ پی ایس ٹو سی ایم فار پولیس، انصر نیازی انچاج پروٹوکول سی ایم ، مبشر قادری انچارج پروٹوکول ٹو سی ایم، ساجد منیر کلیار پی ایس ٹو پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب، رفاقت علی نسوانہ سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو سی ایم پنجاب، محمد عمران پی آراو ٹو سی ایم پنجاب، رفیع اللہ پی آراو ٹو سی ایم پنجاب، چوہدری ناصر پی ایس ٹو سینئر صوبائی وزیر، ارشد محمود ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ٹو سی ایم پنجاب، منظور ڈائریکٹر پروگرام ٹو سی ایم، فرقان ڈائریکٹر پروگرام ٹو سی ایم، سجاد ڈائریکٹر پروگرام ٹو سی ایم۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہCM Office Of Punjab کا دورہ کیا۔

معلومات کے مطابق اس دوران رکنِ شوریٰ کی مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال، ایم پی اے ندیم عباس بارا، صوبائی وزیر کوآپریٹو اینڈ پارلیمانی امور راجہ بشارت، ایم پی اے سابقہ صوبائی وزیر برائے اسپشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق، سابقہ وزیر برائے سوشل ویلفیئر سیّد صمصام بخاری اور صوبائی وزیر برائے معدنیات و قدرتی وسائل حافظ عمار یاسر شامل تھے۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں اہم نکات پر گفتگو کی اور وہاں موجود شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عطر، تسبیح اور مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے تحت 27 ستمبر 2022ء بروز منگل شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ میں پی اے محمد اعظم (Special Assistant to CM For Revenue & Estate KPK) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں اہم امور پر میٹنگ کی اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز دینی کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


27 ستمبر 2022ء بروز منگل ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جمال الدین سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ داران نے اُن سے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں گفتگو کی بالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کی موجودہ امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 ستمبر 2022ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر تاج محمد اور جرنل برانچ حنیف سمیت دیگر افسران سے ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ پشاور کامران عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار مولانااحمد رضا عطاری مدنی نے افسران سے ماہِ ربیع الاوّل کے مہینے میں ہونے والے سالانہ اجتماع ِ میلاد اور اس کے انتظامی معاملات کے بارے میں اہم امور پر مشاورت کی جس پر افسران نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران کو تحائف بھی دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف کے زیرِ نگرانی ضلعی امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ ماہِ میلاد کی آمد کے سلسلے میں جلوسِ میلاد و اجتماعِ میلاد کے حوالے سے انتظامیہ اور سیکیورٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی جبکہ نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے حافظ آباد کے علی پور روڈ،جلالپور روڈ اور ونیکے روڈ پر کی جانےوالی لائیٹنگ پرکلام کیا جس پر وہاں موجود سرکاری آفیسرز نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں لودہراں میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ضلعی میلاد کمیٹی کاسالانہ مشاورتی اجلاس (ادارہ نورالاسلام زیر سرپرستی پیر ریاض الدین ثانوی ) میں شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شرکاء سے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر امیدوار ایم ۔پی ۔اے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ایئر سیال مہر محمد اشرف سیال ، سابق سٹی ناظم وشہید کانجو گروپ حاجی ملک غلام نازک آرائیں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔(رپورٹ: مجلسِ رابطہ ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس)