عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کی تحصیل دنیا پور میں شخصیات عبدالغنی طور، محمد انس طور اور چوہدری طور کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتداء تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ماہِ ربیع الاوّل میں پیارے آقا ﷺ کی آمد کی خوشی منانے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنی گلیوں اور محلوں کو سجانےکے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو سنوارنے نیز جھوٹ، غیبت اور چغلی سمیت دیگر گناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان پانچوں نمازیں باجماعت پابندی کے ساتھ پڑھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلہ قادریہ عطاریہ میں داخل کیا اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی تحصیل  کروڑپکامیں ایک شخصیت حاجی عبدالجبار کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے علاوہ دیگر عاشقان رسول کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستانِ مشاور ت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود ایک تاجر اسلامی بھائی نے مدرسۃالمدینہ کے لئے پلاٹ (زمین) دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیت کی۔

اس کے علاوہ حلقے میں شریک دیگر شخصیات نے اس مدرسۃالمدینہ کی تعمیرات وغیرہ میں ہونے والے اخراجات میں تعاون کرنےکی نیتیں کیں جس پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام سبی میں پی ٹی سی ایل آفیسر امداد علی ابڑو کے بھائی لیاقت علی ابڑو کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی اور محفلِ میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں پی ٹی سی ایل آفیسر امداد علی ابڑو سمیت مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سبی ذمہ داران نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے  دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں صوبہ بلوچستان رخشان ڈویژن کے معروف عالم دین مولانا مفتی نعمت اللہ قادری صاحب کی حاضری ہوئی ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ان کو مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ملک و بیرون دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔ مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے مزید ترقی کے لئے دعائے دی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر ضلع کچھی میں ریڈر ٹو ایس پی ضلع کچھی محمد حنیف بلوچ سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور حالیہ سیلاب میں شعبہ FGRF کی جانب سے ملک بھر میں بالخصوص صوبہ بلوچستان ضلع کچھی میں ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس کو ان شخصیات نے سراہا۔ اس دوران ضلع کچھی کے ضلعی نگران دعوت اسلامی غلام شبیر بھی ساتھ تھے۔ آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


27 ستمبر 2022ء  کو شعبہ رابطہ شخصیات کے ذمہ داران نے ڈھاڈر ضلع کچھی ڈپٹی کمشنر کے آفس میں سپرنٹنڈنٹ عبدالحق مستوی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی جانب سے ضلع کچھی میں ہونے والے اب تک کئے جانے والے مختلف امدادی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس کو انہوں نے سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس دوران ایری گیشن آفیسر بھی موجود تھے۔(رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


ڈسٹرکٹ جیل سبی کے سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خان کاکڑ کی والدہ کے انتقال پر دعوت اسلامی شعبہ رابطہ شخصیات  کے ذمہ داران نے ان سے ملاقات کی اور انتقال پر تعزیت کی۔

اس موقع سابق صوبائی اطلاعات ملک خرم شہزاد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سبی سید تمیور شاہ، گورنمنٹ کنٹریکٹر آفتاب خلجی، میونسپل کارپوریشن آفیسر جعفر خان مگسی اور باہو عبدالکریم خلجی بھی موجود تھے۔

عبداللہ خان کاکڑ سے تعزیت کے بعد محمد وقار عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔آخر میں مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کروائی ۔(رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں سبی  میں اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کانفرنس ہال میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دیگر افسران سمیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

دوران میٹنگ سبی محکمہ صحت کی جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کے حوالے سےآگاہی دی گئی اس موقع پر محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، میڈیا کے سینئر صحافیوں سمیت علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے اختتام پر کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے محمد وقار عطاری نے مختلف افسران اور میڈیا کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔ (رپورٹ: وقار عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


30ستمبر 2022ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا ایڈمنسٹریٹر آفس لانڈھی کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ، میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومر، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو، ایکس سی این بہروز خان، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر اور ڈائریکٹر چارج پارکنگ اویس خان سمیت اسٹاف کے دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران ذمہ داران نے ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماعات و جلوسِ میلاد کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کورنگی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار (خیبرپختونخواہ) رجب علی عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایبٹ آباد میں DIG آفس کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ ذمہ داران نے پی اے طاہر، میڈیا کوآرڈینیٹر ماجد اور نائب قاصد جاوید سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

اسی طرح ذمہ داران نے ایبٹ آباد (AC Commissioner) سیکریٹری کے پی اے سردار فیصل اور اے ڈی سی کے پی اے مظہرالحق سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں FGRF دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز سرکاری اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات میڈیکل اسسٹنٹ محمد تنویر اور محمد سجاد سے ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں ماہِ میلاد کی مبارک باد دی اورمکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”صبحِ بہاراں“ تحفے میں پیش کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار خیبرپختونخواہ رجب علی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں ڈھاڈر میں قائم ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر ضلع کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی سے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔

دورانِ میٹنگ صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی (بلوچستان) محمد وقار عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران ضلع کچھی غلام شبیر عطاری نے ڈپٹی کمشنر کچھی سے دعوت اسلامی FGRF کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص ضلع کچھی میں سیلاب متاثرین کے درمیان ہونے والے مختلف امدادی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )