عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کی تحصیل دنیا پور میں شخصیات عبدالغنی طور، محمد انس طور اور چوہدری طور کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتداء تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ماہِ ربیع الاوّل میں پیارے آقا ﷺ کی آمد کی خوشی منانے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنی گلیوں اور محلوں کو سجانےکے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو سنوارنے نیز جھوٹ، غیبت اور چغلی سمیت دیگر گناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان پانچوں نمازیں باجماعت پابندی کے ساتھ پڑھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے حلقہ کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلہ قادریہ عطاریہ میں داخل کیا اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)