بلوچستان ڈھاڈر ضلع کچھی میں ریڈر ٹو ایس پی سمیت دیگر پولیس افسران سے ملاقات
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر ضلع کچھی میں ریڈر ٹو ایس پی ضلع کچھی محمد حنیف بلوچ سمیت دیگر
پولیس افسران سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو ہوئی اور حالیہ سیلاب میں شعبہ FGRF کی جانب سے ملک بھر میں بالخصوص صوبہ بلوچستان ضلع کچھی میں ہونے والے مختلف امدادی
کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس کو ان شخصیات
نے سراہا۔ اس دوران ضلع کچھی کے ضلعی
نگران دعوت اسلامی غلام شبیر بھی ساتھ تھے۔ آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ: محمد
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )