اورنگی ڈسٹرکٹ، کراچی کے مومن آباد ٹاؤن میں واقع جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس جاری ہے جس میں اہلِ علاقہ سمیت ذمہ داران شریک ہوتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 8 دسمبر 2025ء کو بعد نمازِ عشا درس کا سلسلہ ہوا جس کے بعد اورنگی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار محمد جواد عطاری نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اور وہاں موجودڈیف اسلامی بھائیوں کے سرپرست سمیت دیگر عاشقانِ رسول کو اشاروں کی زبان کا کورس کروایا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)