جوہر ٹاؤن لاہور میں شرکائے قافلہ کے لئے ”سائن
لینگویج کورس“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کے لئے 6 دسمبر 2025ء کو ”سائن لینگویج کورس“ کا
انعقاد کیا گیا۔
کورس کے
دوران ڈیپارٹمنٹ کے لاہور سٹی ذمہ دار حاجی عبدالوارث عطاری اور اسپیشل پرسنز انٹر
نیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے شرکائے
قافلہ کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے دینی کام کرنے کی
افادیت پر کلام کیا نیز اسپیشل پرسنز میں ہونے والے مخصوص 12 دینی کاموں کے بارے میں
بھی بتایا۔
اس کے
علاوہ دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا افراد کے لئے قائم ”مدرسۃالمدینہ
برائے نابینا افراد“ کے بارے میں بتایا گیا۔
علاوہ ازیں
ڈسٹرکٹ لاہور جنوبی کے ذمہ دار محمد ارسلان عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی
مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والی کُتُب کے
بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی
قاعدہ اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مختلف
رسائل مثلاً بڈھا پجاری ،احترامِ مسلم ،
فرائض علوم میں غسل کا طریقہ اور دیگر رسائل کا بریل ترجمہ (Braille
translation) بھی کیا
جا چکا ہے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami