21 جمادی الاخر, 1447 ہجری
اسپیشل پرسنز
میں نیکی کی دعوت کا جذبہ بڑھانے اور انہیں علمِ دین سکھانے کے لئے 2، 3
اور 4 دسمبر 2025ء کو 3 دن کا قافلہ اسلام آباد کے علاقے CDA
اسٹاپ، آئی جی پی روڈ کی جامع مسجد عائشہ صدیقہ پہنچا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ
اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔
صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے قافلے کے دوران
اسپیشل پرسنز کو رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاقِ کریمہ
اپنانے، درودِ پاک کی کثرت کرنے، فرض علوم سیکھنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے اس پُرفتن دور میں
اللہ پاک کی نعمت دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے
اسپیشل پرسنز کی تربیت و رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami