پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے  تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں قائم مدرسۃالمدینہ بوائز میں قاری صاحبان، ناظم صاحب اور اسٹاف کے دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے بچوں سمیت قاری صاحبان کو اسپیشل پرسنز کے ساتھ نرمی کرنے اور اُن کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)