دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی تحصیل کروڑپکامیں
ایک شخصیت حاجی عبدالجبار کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے علاوہ دیگر عاشقان رسول کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستانِ مشاور ت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود ایک تاجر اسلامی بھائی نے مدرسۃالمدینہ کے لئے پلاٹ (زمین) دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیت کی۔
اس کے علاوہ حلقے میں
شریک دیگر شخصیات نے اس مدرسۃالمدینہ کی
تعمیرات وغیرہ میں ہونے والے اخراجات میں تعاون کرنےکی نیتیں کیں جس پر نگرانِ
پاکستان مشاورت نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)