گزشتہ روز  دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ داران نے لائیواسٹاک فارمز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر محمد آصف خان عوان اور پرائیویٹ سیکریٹری کوآرڈینیٹر کے۔پی۔ کے۔ عبد الکبیر خان سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اسکے دیگر شعبہ جات کے بارے میں بھی بریفنگ دی ، ساتھ ہی ساتھ FGRF کی خدمات بیان کیں، اجتماع میلاد النبی اور انتظامی معاملات پر مشورہ بھی کیا ۔

اس کے علاوہ میلاد النبی ﷺ کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ، جس پر آصف خان اعوان اور دیگر افسران نے اجتماع میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: احمد رضا مدنی ، پشاور ڈویژن کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )