حاجی محمد خالد کے
گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ، نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تربیت کی
لوگوں کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے
تحت 3 اکتوبر 2022ء بروز پیر فیصل آباد ایڈن
گارڈن میں حاجی محمد خالد کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجران سمیت ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ”رزق ان کا ہے کھلاتے یہ ہیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے سرکارعلیہ السلام کے فضائل و کمالات بیان کئے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
نے سرکارﷺ کی آمد کی خوشی میں اپنی گلیوں اور اپنے محلوں کو سجانے کے ساتھ ساتھ
اپنے باطن کو بھی سنوارنے کی ترغیب
دلائی نیز گناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنے
اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان شرکائے حلقہ
کو اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی
دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)