دعوت اسلامی کی جانب سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے  ذمہ داران نے 10 ربیع الاول کو ايك مقامی ہوٹل سکردو میں ہونے والے اجتماع میلاد کے سلسلے میں سیکیورٹی پرسن اتھاڑٹی سے ملاقاتیں کیں جن میں (اڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقاص جوہر ،عنایت علی ڈسٹرکٹ آفسر ،زبیر ڈویژنل اسسٹنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے خپلو،ڈپٹی کمشنر رضا، کمشنر بلتستان شجاع عالم، پریس کلب کے صدر مظفر حسین) سمیت کئی شخصیات سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا اسٹریکچر بتایا اور FGRF ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔بعدازاں اجتماع میلاد کے انتظامات پر تبادلہ خیال ہوا جس پر اتھارٹی پرسنز نے اس سلسلے میں خدمات پیش کرنے پر اپنی رضا مندی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)