4 اکتوبر 2022ء
بروز منگل ایڈیشنل کمشنر کراچی کے دفتر میں ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی
جس میں تمام ڈسٹرکٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ او اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی سطح کے ذمہ دار
حاجی یعقوب عطاری سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر ذمہ دار ان نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ربیع الاول کے انتظامات
کے حوالے سے کمشنر آف کراچی کی
میٹنگ میں بھی شرکت کی جس میں انہوں نے کمشنر کراچی اقبال میمن، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، برگیڈیئر
بلال، تمام ڈسٹرکٹ کے ڈی سی اور ایم سی سے ملاقات کی۔
اسی طرح ذمہ داران نے ایم
این اے ابوبکر اور ایم پی اے غلام جیلانی کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کروایا او امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ضیافت
کا اہتمام کیا نیز مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )