پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس حافظ آباد میں ہونے والی محفلِ میلاد میں شرکت کی جس میں مذکورہ شخصیات
(ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر جاوید اختر اقبال ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفیسرتنویر احمد خان،ڈسٹرکٹ
ڈویلپمنٹ اتھارٹی حافظ مبشر اقبال ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرمحمد یوسف موہل،ڈپٹی
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرشیخ عبدالنعیم عطاری ) کے
علاوہ دفتر کے دیگر عملے نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔
محفلِ میلاد کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ
رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیاگیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم
عطاری نے ’’تقویٰ و پرہیز گاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے حاضرین کو نمازوں کی پابندی کرنے اور
درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔( رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ
آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )