5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ ماہ ِمیلاد کے سلسلے میں فیصل آباد کے علاقے ریاض الجنہ /32 ،ابو ایوب انصاری روڑ میں واقع محمد فاروق یوسف کے گھر پر شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”حضور ﷺ کا مُردے زندہ کرنا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگران پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان بتایا کہ کس طرح حضور ﷺ نے اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کیا اور حضور ﷺ کے معجزات بھی بیان کئے نیز شرکاکو درودِ پاک کی کثرت کرنے، نماز کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)