24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تھانہ
بھکر سٹی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں ڈی ایس پی بھکرمیاں محمد اقبال، ایس ایچ او بھکر سٹی ملک عبدالغفار
اعوان اور ایس ایچ او بھکر صدر وحید احمد لک سمیت دیگر تفتیشی افسران و عملے نے
شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰنِ پاک سے کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حضور ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت
کا نذرانہ پیش کیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ
دار بھکر پروفیسر عبدالمجید عطاری نے ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ
دار نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سرکار ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)