لیک سٹی لاہور میں
اجتماعِ میلاد کا انعقاد، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی
شرکت
نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لیک
سٹی لاہور میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ میلاد میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اسلام مکمل ضابطہ حیات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور نیکی کے کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)