عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے ضلع لودھراں میں تاجر میاں محمد جاوید کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور مختلف شخصیات نے
شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس
کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بھائیوں
نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)