لودھراں شیڈول کے دوران
تاجر حافظ شیر محمد کی رہائش گاہ پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے لودھراں شیڈول کے دوران تاجر حافظ شیر محمد کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ذمہ داران اور مختلف شخصیات کی شرکت رہی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت شعبہ جات کے لئے ہونے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن (چندہ) جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی
ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے دورانِ حلقہ عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں حلقے میں
شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)