پاکستان کے شہر ساہیوال میں
تاجر محمد رضوان عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ساہیوال میں تاجر محمد رضوان عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں درود پاک کی کثرت کرنے، نمازوں کی
پابندی کرنےاور نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے صدقے کے
فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کےلئے ہونے والے ٹیلی تھون میں
زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو بھی اس کی ترغیب دلانے کے
حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔آخر میں حلقے میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ
پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)