لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں پاکستان کے شہر
ساہیوال میں مہر ثاقب کے گھر پر دعوتِ
اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
معلومات کے مطابق اس حلقے
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
پچھلے دنوں لاہور میں واقع سیّد مٹھا ہسپتال میں
سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے محفل میں
موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں سرکار ﷺ کی پیدائش کے بارے
میں بتایا اور اُن کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر میڈیکل سے تعلق رکھنے والے افراد ،دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دار ان اور دیگر عاشقانِ رسول کثیر تعداد میں موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
17
اکتوبر 2022ء کو اوکاڑہ کے علاقے گرین سٹی میں شعبہ
رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے
تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوری ٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات
کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں صدقے کے فضائل پر مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے
حلقہ کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے
والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے اخراجات کو پورا
کرنے کے لئے شخصیات و ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع
کروائی اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ شخصیات و ذمہ داران اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں واقع علاقہ
سکھ چین سٹی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اکتوبر 2022ء
کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری اور شخصیات و ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگران پاکستا ن مشاورت نے شرکا
کی تربیت کرتے ہوئے انہیں صدقے کے فضائل بیان
کئے نیز دعوت اسلامی کے ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر انداز سے چندہ جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس بارے میں ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن دیا۔
اس موقع پر شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کے لئے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع
کروائی۔
علاوو
ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے حلقے کے اختتام
پر دعا کروائی جبکہ شخصیات و ذمہ داران نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
21
اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیر اہتمام جہلم برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈی
ڈویژن کے تمام شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار عامر سلیم مدنی اور ڈویژن ذمہ دار عبدالوحید اعظم مدنی نےشعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے
سے گفتگو کی نیز شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ٹیلی تھون میں محنت سے کام کرنے کاذہن دیا اور
اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے
اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ:
رفاقت حسین ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے درمیان تربیتی نشست
کنزالمدارس
بورڈ پاکستان (دعوتِ
اسلامی)
کے ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ اینڈ کیرئیرکونسلنگ کے تحت مرکز ی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے درمیان تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات
کے مطابق جاب پلیسمنٹ ذمہ دار حافظ ساجد سلیم مدنی نے طلبہ کرام کو شعبے کا تعارف
کروایا اور ان کی طرف سے کئے گئےسوالات کے جوابات دیئے نیز کیرئیرکونسلنگ ذمہ دار ڈاکٹر مولانا احمد سعید
مدنی نے طلبہ کرام کی ایجوکیشنل کیرئیرکونسلنگ کے حوالے سے تربیت کی۔
بعدازاں
جاب پلیسمنٹ ذمہ داران نے صوبائی ذمہ دار سندھ برائے اوقاف و جاب پلیسمنٹ محمد فیضان
عطاری کے ہمراہ رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری
سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ذمہ
داران نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اس پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:
مولانا ذیشان مدنی ناظم دورۃالحدیث جامعۃالمدینہ حیدرآباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
حاجی
محمد اظہر عطاری کا گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ وکلاء بار میں سنتوں بھرا بیان
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن ابوالبیان حاجی محمد اظہر عطاری نے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ وکلاء بار میں اجتماع میلاد کے موقع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا
جس میں کثیر وکلاء، ججز اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اجتماع
میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
بعدازاں رکن ِشوری ٰ نے ’’معجزات مصطفیٰ
ﷺ‘‘ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکائے اجتماع کو پیارے نبی ﷺ کے اخلاق اور ان کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں وکلاء میں تحائف بھی پیش کئےنیز مدرسۃ المدینہ
بالغان میں قرآن پاک پڑھنے والے وکلاء کو اسناد بھی پیش کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پاکستان کے شہر
اوکاڑہ میں واقع الرحیم سٹی میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے
کا حلقہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں اوکاڑہ سٹی
کے شیڈول پر تھےجس دوران انہوں نے مختلف شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں واقع الرحیم سٹی میں 17 اکتوبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے
کاانعقاد کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ
شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستا ن مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل پر شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے ہونے
والے اخراجات کو پورا کرنے کے
لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے
سے ذہن دیا جس پر شخصیات و ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم بھی جمع
کروائی۔
مورخۂ
17 اکتوبر 2022ء کو صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اکرم رحمانی کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ
داران کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستا مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کی تربیت
کی و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں صدقے کے فضائل پر مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی
کے ہونے والے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس بارے میں ترغیب دلا نے کے حوالے سے گفتگو کی۔
علاوہ ازیں حلقے میں شریک شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی
جبکہ شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں اُن
سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اوکاڑہ میں شیخ انعام اللہ کے گھر پر شخصیات
کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام
17 اکتوبر 2022ء کو پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شیخ انعام اللہ کے گھر پر شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کو اس بارے میں ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن سازی
کی جس پر شخصیات و ذمہ داران نےاچھی
اچھی نیتیں کیں اور ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع
کروائی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا فرمائی اور شخصیات کو اپنے چہروں پر پیارے آقاﷺ کی پیاری پیاری سنت داڑھی مبارک سجانے کاذہن دیا۔آخر میں شخصیات و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ
پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عید گاہ مظفرآباد میں عظیم
الشان اجتماع نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے بیان
کیا
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام 20 اکتوبر 2022ء کو مرکزی عید گاہ مظفرآباد میں عظیم
الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مظفرآباد، اطراف علاقوں، دیگر شہروں سے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ
کرام و طلبۂ کرام، ذمہ داران، سیاسی و
سماجی شخصیات اور قرب و جوار سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے”پیارے نبی ﷺکے پیارے نام“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگران پاکستان مشاورت نے پیارے آقا
محمد مصطفی ﷺ کے نام پاک کی برکات اور بچوں کا نام محمد رکھنے کی فضیلتوں نیز اس کی برکتوں کے بارے میں شرکائے
اجتماع کو بتایا۔
مزید
نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو اپنی
زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے،
رمضان شریف کے روزے رکھنے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے
کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے
اور دیگر اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلانے
کے بارے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت تربیتی کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسناد بھی تقسیم کیں۔
بعدِ بیان
ذکر اللہ بھی کیا
گیا اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی جبکہ صلاۃ اسلام کا بھی سلسلہ رہا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔
واضح رہے اس موقع پردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اوکاڑہ سٹی اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ جات کا
مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 17 اکتوبر 2022ء کو اوکاڑہ سٹی اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اوکاڑہ سٹی، ڈسٹرک اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، اوکاڑہ سٹی نگران اور تحصیل نگران سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے
کے فضائل بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور انہیں ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں چندہ اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرنا کسی کے دکھلاوے کے لئے نہیں کرنا۔
بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اب تک کی
ہونے والے ٹیلی تھون کی کار کردگی نگرانِ پاکستان مشاورت کو بیان کی جس پر انہوں نے نمایاں کار کردگی والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ذمہ داران سے ملاقات کی نیز اختتامی دعا بھی کروائی
گئی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)