18 اکتوبر 2022ء کو پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد سٹی،
ڈسٹرک اور تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں فیصل آباد ڈسٹرک نگران، سٹی
نگران اور تحصیل نگران کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے اب تک کی
ہونے والے ٹیلی تھون کی کارکردگی نگران پاکستان مشاورت کو پیش کی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے بہترین کار کردگی کے
حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے اور دعا کروائی جبکہ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
حافط
آباد پنجاب فوڈ اتھارٹی میں دعوت اسلامی
کے تحت میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع
پچھلے
دنوں پنجاب کے شہر حافط آباد پنجاب فوڈ اتھارٹی میں دعوت اسلامی کے تحت میلاد
النبی ﷺ کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں نگران یو۔ کے۔
مولانا سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
اس
اجتماع میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کےآفیسرز، ورکرز و دیگر افراد نے شرکت کی ، مولانا فضیل رضا عطاری نے شرکاء
میں بیان کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن
دیا ۔(
کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
حافظ
آباد جامعۃ المدینہ میں سید فضیل رضا عطاری کی طلبۂ کرام سے ملاقات
ان
دنوں دعوت اسلامی یو۔کے نگران مولانا سید فضیل رضا عطاری پاکستان کے دورے پر
ہیں جہاں وہ مدارس اور جامعات المدینہ میں دینی کاموں کا جائزہ لیتے اور طلبۂ
کرام کی تربیت کرتے ، اسی حوالے سے پچھلے
دنوں پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جامعۃ المدینہ میں مولانا سید فضیل رضا عطاری نے
وزٹ کیا جہاں طلبۂ کرام نے انکا استقبال کیااور اساتذہ ٔ کرام سے ملاقات کی ۔
مولانا
سید فضیل عطاری نے طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے مزید انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کی ترغیب دی ۔( کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
ان
دنوں دعوت اسلامی یو۔کے نگران مولانا سید فضیل رضا عطاری پاکستان کے دورے پر
ہیں جہاں وہ مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی علمائے کرام سے ملاقات بھی
کرتے ہیں اسی ضمن میں پچھلے دنوں پنجاب کے شہر گکھڑمیں عوت اسلامی کے تحت نگران
یو۔کے مولانا سید فضیل رضا عطاری نے حضرت
مولانا پیر اجمل رضا قادری سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
کے بارے میں تبادلۂ خیال کرتے ہوئے مولانا فضیل رضا عطاری نے انہیں یو ۔ کے میں
دعوت اسلامی کے تحت ہو نیوالے کاموں کے بارے میں بتایا جس پر پیر اجمل رضا قادری
نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔( کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی
کے تحت ملیر کراچی میں میلاد النبی ﷺ کے تحت سنتوں بھرا اجتماع کا اہتمام کیا گیا
جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک میں نگران یو
۔ کے مولانا سید فضیل رضا عطاری نے شرکاء سے میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرا
بیان کیا نیز شرکاء کو نیک اعمال کرنے اورگناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور
دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس)
حضرت بابا جی رستم خان کے
سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف پر قراٰن خوانی
پچھلے دنوں مانسر شریف
تحصیل حضرو ضلع اٹک راولپنڈی ڈویژن میں حضرت بابا جی رستم خان المعروف کلو بابا رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مزار شریف میں شعبہ مزاراتِ
اولیاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے قراٰن خوانی
کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کے تحت حاضرین کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تلاوتِ کلامِ پاک و
نعتِ رسول ﷺ کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز شرکا ئے حلقہ
کو مزاراتِ اولیاء پر حاضری دینے کا شرعی طریقہ اور نماز وغیرہ کے چند ضروری مسائل
سکھائے۔(رپورٹ: دانیال
عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:محمد
مصطفی انیس )
حیدرآباد
، نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان
عطاری نے سندھ طبیہ کالج میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا
پچھلے
دنوں سندھ کے شہر حیدرآباد میں نگران شعبہ رابطہ برائے حکیم محمد حسان عطاری نے سندھ
طبیہ کالج میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں شہر کے اطباء کرام نے شرکت کی ۔
نگرانِ
شعبہ رابطہ برائے حکیم نے فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں اطبائے کرام کیساتھ ملاقات
اور میٹنگ کی ، جس میں 3 نومبر 2022ء بروز
جمعرات کو فیضان مدینہ حیدرآباد میں فری طبی کیمپ لگانے ، ہفتہ وار اجتماع اور
دیگر دینی کاموں میں شرکت کا شیڈول بنایا نیز ٹیلی تھون کے لئے بھی مدنی مشورہ کیا
گیا۔ اس موقع پر اطبائے کرام کو فیضان مدینہ میں قائم دارالأفتاء اہل سنت وزٹ
کروایا۔(
کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
پچھلے
دنوں کوٹلی لوہاراں مغربی ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں شعبہ مزارات اولیاء کے تحت ڈویژن ذمہ
دار ثناءاللہ عطاری نے خلیفہ اعلحٰضرت حضرت علامہ مولانا ابو یوسف پیر محمد شریف
محدث کوٹلوی علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور سجادہ نشین صاحبزادہ مولانا
پیر محمد ضیاء المصطفیٰ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت
اسلامی کا تعارف کروایا اور اسکے شعبہ جات
کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفےمیں پیش کیا ۔(رپورٹ:
رپورٹ دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
ڈویژن
ذمہ دار ثناء اللہ عطاری نے سجادہ نشین پیر سید نذر حسین شاہ نقشبندی مد ظلہ
العالی سے ملاقات
پچھلے
دنوں گجرات ڈسٹرکٹ میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ڈویژن ذمہ دار ثناء اللہ عطاری نے
سجادہ نشین پیر سید نذر حسین شاہ نقشبندی مد ظلہ العالی سے ملاقات کی اور پیر سید ولایت علی شاہ نقشبندی
علیہ الرحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے پیر صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے
بارے میں بتایا اور انہیں ماہنامہ فیضانِ
مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ: رپورٹ دانیال عطاری پاکستان
مشاورت آفس ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
دیپالپور
، شاہین سائنس اسکول میں جزوقتی فیضانِ
نماز کورس کا اختتامی ٹیسٹ کا اہتمام
22اکتوبر
2022ء کو دیپالپور میں شعبہ مدنی کورسز کے
تحت شاہین سائنس اسکول میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا اختتامی ٹیسٹ ہوا جس میں شاہین
اسکول کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی ۔
پچھلے
دنوں شاہین اسکول کے بچوں کو اسلامی تعلیمات دینے کی غرض سے معلم شعبہ مدنی کورسز
ابو الحسان عمر فاروق مدنی نے فیضان نماز کورس کروایا جس میں اسکول کے بچوں نے خوش دلی سے کورس میں
حصہ لیا اور کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی دیا ۔(رپورٹ: ابوالحسان
عمرفاروق مدنی معلم شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت
خانپور برانچ جامعۃالمدینہ کے مدنی عملے کامدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین،شفٹ
ناظمین اور شفٹ تعلیمی ذمہ داران نے شرکت
کی۔
ڈویژن
تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان مدنی نے
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی جامعۃالمدینہ میں
بہتری لانے کے حوالے نکات بتائے۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا مدنی بھی موجود
تھے انہوں نے مدنی عملے کو دعوت اسلامی کے خدمت دین کے شعبہ جات کے لئے نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر
2022ء کو ضلع گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں
میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل
ذمہ دار محافظ اوراق مقدسہ اور اہلہ علاقہ نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ کا تعارف کروایا اور اوراق
مقدسہ کو محفوظ مقام تک پہنچانے،باکسز کو بروقت خالی کرنے کے متعلق اسٹریکچر سمجھایا۔اس کے علاوہ شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر
حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے شعبے کو خود کفیل کرنے کی نیت
کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)