22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
واربرٹن میں کم و بیش 60 مستحق گھرانوں میں دعوتِ اسلامی کے تحت راشن بیگ تقسیم
Wed, 4 Oct , 2023
1 year ago
بانیِ
دعوتِ اسلامی امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے محبین و متعلقین کو ترغیب
دلائی کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے میلاد کے
موقع پر جہاں لائٹنگ، جھنڈے اور محافل وغیرہ کا انعقاد کیا جائے وہیں مہنگائی و بےروزگاری
کی چکی میں پسے غربا کے ساتھ بھی تعاون کیا جائے ۔
امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر عمل
کرتے ہوئے واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF
کے تحت کم و بیش 60 مستحق گھرانوں میں آٹا
، چینی ، گھی اور دیگر اشیائے خوردونوش پر
مشتمل راشن بیگ تقسیم کئے گئے جبکہ 20 آلِ
رسول ، ساداتِ کرام کی بارگاہ میں نقد رقم کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔