عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی ماہ نومبر 2025ء کو ”ماہ مدنی قافلہ “ کے طور منارہی ہے اور اسی سلسلے میں مختلف شہروں میں قافلہ اجتماعات منعقد کئے جارہےہیں اور عاشقان رسول راہِ خدا کے مسافر بن رہے ہیں۔

09 نومبر 2025ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”قافلہ اجتماع“ منعقد ہونے جارہا ہے اس اجتماع میں خصوصی خطاب مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔

بیان کا آغاز بعد نماز عشاء رات 09:30 بجے ہوگا۔ اجتماع کے اختتام پر 03دن، 12 دن، 01 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سفر کریں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔