جنت ایک ایسی جگہ کا نام  ہے جہاں نہ غم ہے نہ خوف، نہ بیماری ہے نہ تھکن، نہ ٹوٹنے والے رشتے نہ بچھڑنے والے اپنے، یہ وہ جگہ ہے جہاں اللہ پاک اپنے نیک بندوں کو ہمیشہ ہمیشہ کی کامیابی، عزت اور راحت عطا فرمائے گا۔

جنت کی سب سے بڑی نعمت نہ محلات ہیں نہ درخت، بلکہ اللہ پاک کا دیدار ہے جس کے سامنے ساری نعمتیں پھیکی پڑ جاتی ہیں ، جو لمحہ اللہ پاک اپنے بندوں سے راضی ہوکر انہیں جنت میں بلائے گا وہ کامیابی کا سب سے بڑا اعلان ہوگا۔

جنت اور اس کی نعمتوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ جنت کی بہاریں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ جنت کی بہاریں پڑھ یا سن لے اُس کو اپنی رحمت سے ماں باپ اور خاندان سمیت جنتُ الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download