سرکارِ دوعالم، نورِ مجسم، شاہِ بنی آدم حضرت محمد  صلی اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپی ملک اٹلی (Italy) میں جلوسِ میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں عاشقانِ رسول نے جھنڈوں کے ساتھ ”مرحبایا مصطفیٰ“ کے نعرے لگاتے ہوئے شرکت کی۔

اس دوران بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کے ہمراہ مرحبایا مصطفیٰ کی صدائیں لگائیں اور حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت کا جشن منایا جبکہ جشنِ ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کلام بھی پڑھے گئے۔

بعدِ جلوس عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)