دینی کاموں کے  سلسلے میں 5 اکتوبر 2023ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ رحمان سٹی میں راوی ٹاؤن کے معلمیین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار سید فرقان عطاری نے رہائشی کورسز کے حوالے سے بات کی اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد منور عطاری راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام واہگہ ٹاؤن لاہور میں  موجود مناواں پولیس اسٹیشن میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس میں مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر کے افسران نے شرکت کی ۔

شعبہ ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں افسران کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی کے شب وروز گزارنے کا ذہن دیا ۔

٭اجتماع کے بعد ڈی ایس پی انویسٹیگیشن باغبانپورہ منصور صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا مختصراً تعارف پیش کیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات صوبہ پنجاب پاکستان کی تحصیل بھیرہ  میں قائم اسسٹنٹ کمشنر آفس میں ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کا جشن منانے کے لئے اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ محمد حاکم علی خان، تحصیلدار بھیرہ رانا محمد الیاس،آفس کے دیگر سینئر اسٹاف،حلقہ افسران، پٹواری حضرات اور تحصیلدار آفس بھیرہ کےسینئر اسٹاف نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عدنان عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے سرورِ کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے متعلق شرکا کو بتایا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرا نہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹکس کنٹرول، پنجاب آفس میں جشنِ ولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے 5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شخصیات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی شریک تھے۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ کریم کی گئی اور نعت خواں حضرات نے نبیِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیاجبکہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈسٹرکٹ کے پولیٹیکل ذمہ دار سیّد مقصود عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر جو شخصیات موجود تھیں ان کے نام درج ذیل ہیں:

٭ملک فیاض صاحب ETO ٭ اکرام نیازی صاحب ETO ٭ طارق صاحب ETO ٭ ندیم چودھری صاحب ETO ٭ افتاب رحیم صاحب ETO ٭ عاصم بٹ صاحب ETO٭انسپکٹر مدثر گجر ٭انسپکٹر ملک بشیر ٭انسپکٹر محمد فاروق ٭انسپکٹر عباس شاہ ٭انسپکٹر نوازش۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات ڈسٹرکٹ بھکر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار شان حسنین عطاری نے DSP کلورکوٹ میاں ظفر اقبال کلیار کو DSP پرموٹ ہونے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے SDO واپڈا کلورکوٹ انجینئر محمد شہریار سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف نکات پر گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام  کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے سلسلے میں 4 اکتوبر 2023ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی CEO لاہور ایجوکیشن پرویز اختر خان سے ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس ملاقات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دارالمدینہ انٹرنیشل اسلامک اسکولنگ سسٹم کے نصاب متعلق بریفنگ دی جس پر CEO لاہور ایجوکیشن پرویز اختر خان نےدارالمدینہ کے نصاب کو پنجاب کے سرکاری نصاب میں شامل کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کی رجسٹریشن پر مشاورت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے علاوہ لاہور ڈویژن کےدارالمدینہ ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری اور لاہور ڈسٹرکٹ کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار محمد ندیم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2023ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاہور ڈسٹرکٹ کے سرکاری اداروں میں اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں جن میں محمد شہزاد اختر ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایس ای لاہور) اور محمد سعید ( کوآرڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور) شامل تھے۔

شعبے کے صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے گفتگو کے دوران دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف اور دارالمدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم کے تحت لاہور کے تمام سرکاری اسکولوں میں پلانٹیشن کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے علاوہ لاہور ڈویژن کےدارالمدینہ ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری اور لاہور ڈسٹرکٹ کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار محمد ندیم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 اکتوبر 2023ء  کو لاہور میں سی آئی اے (CIA) پولیس آفیسر رانا حسیب انجم ، ایس آئی ذوالفقار صاحب اور SP صدر آفس سمیت دیگر پولیس اسٹاف سے دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار سید مقصود عطاری نے ملاقات کی ۔

معلومات کے مطابق سید مقصود عطاری نے افسران کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور 15 اکتوبر2023ء کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر پولیس افسران نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 اکتوبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی طرف سے سیالکوٹ میں ڈویژن ذمہ دار سفیان عطاری (گجرانوالہ ) نے سرکاری افسران (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد کاظمی،اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ ظہیر،ریجنل آفیسر 1122 سید عابد کمال،ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءُ اللہ،ایس پی ایڈیشنل ملک نوید،ڈی ایس پی لیگل صہیب،ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ عادل باجوہ،سیکیورٹی انچاچ اکرام اور پی ایس او ڈی پی او انسپکٹر خرم شہزاد )سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات اجتماع میلاد و جلوس میلاد پر ڈسٹرکٹ میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اداروں میں محافلِ میلاد کروانے کا طے کیا نیزانہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے تحت 4 اکتوبر 2023ء کو واپڈا آفس ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں ایکسین واپڈا حافظ آباد ذوالفقار جوئیہ ، سب ڈویژن و ریونیو افسران اور ان کے عملے نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت محمد وسیم عطاری نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں افسران کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی کے شب وروز گزارنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 اکتوبر 2023ء  کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت تحصیل بھیرہ میں تحصیل ذمہ دار محمد عدنان عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائی کے ہمراہ ڈی ایس پی بھیرہ شریف چوہدری فیاض احمد سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات محمد عدنان عطاری نے اجتماعات میلاد و جلوس میلاد پر سیکیورٹی فراہم کرنے پر چوہدری فیاض احمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفے میں دی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 4 اکتوبر 2023ء کو تحصیل نور پور تھل ڈسٹرکٹ بھکر میں اجتماع میلاد منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سعد بن خالد، تحصیل دار ملک ریاض خان، نائب تحصیل دار رانا محمد یوسف، ایس ایچ او تھانہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں مولانا بابر عطاری مدنی نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے اور شخصیات کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭دعا کے بعد اے سی صاحب کے دفتر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا جہاں دعوت اسلامی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔آخر میں ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)