وقاص
عبدالغفور (درجۂ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے بہت سے مقامات پر اپنے
صحابہ کرام کی تربیت فرمائی اور بہت ہی پیارے انداز میں امت کی رہنمائی فرماتے رہے
اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اپنے ملفوظات سے تمام صحابہ کرام کو اور
پوری امت کو نوازتے رہیں۔ ایسی بہت سی احادیث ہیں جن میں نبی کریم صلی اللہ تعالی
علیہ وسلم نے صحابہ کرام علیہم الرضوان کی تربیت فرمائی لیکن ہم ان میں سے چند
احادیث مبارکہ پڑھتے ہیں:
(1)
تین آدمیوں کی مدد اللہ کے ذمے ہے: (1)نبی
اکرم نور مجسم شاہ بنی آدم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین آدمیوں
کی مدد اللہ تعالی کے ذمہ کرم پر ہے(1) نکاح کرنے والا جو پاک دامنی کا ارادہ
رکھتا ہو(2) مکاتب غلام جو مال دینے کا ارادہ رکھتا ہو (3)اور اللہ عزوجل کی راہ میں
جہاد کرنے والا۔(ترمذی کتاب الجہاد جلد (3) حدیث (1661)
(2)تین
اجنبی: حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ
تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا
تین چیزیں ایسی ہیں جو دنیا میں اجنبی ہیں جو یہ ہیں (1)ظالم کے سینے میں قرآن مجید
اجنبی ہے (2)برے لوگوں میں نیک آدمی اجنبی ہے (3)ایسے گھر میں قرآن پاک اجنبی ہے
جس گھر میں قرآن پاک کی تلاوت نہیں ہوتی ۔(تنبیہ الغافلین حصہ (2)صفحہ (137)
(4)
ہلاک کر دینے والی تین چیزیں :نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
تین چیزیں ہلاکت میں ڈال دیتی ہے (1) حرص و طمع میں گم رہنا(2) نفسانی خواہشات کی
پیروی کرنا (3)بندے کا اپنے آپ پر فخر کرنا ۔(المعجم الاوسط حدیث (5754) جلد(
4)صفحہ(212)
(5)
تین خصلتیں جس میں نہ ہوں وہ ہم میں سے نہیں :حضور اکرم نور مجسم شاہ بنی ادم صلی اللہ تعالی علیہ
والہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس آدمی میں تین خصلتیں نہ ہوں وہ مجھ سے نہیں اور اللہ
کا ایسے آدمی سے کوئی تعلق نہیں عرض کی گئی یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ
وسلم وہ کیا خصلتیں ہیں ؟ارشاد فرمایا (1)ایسا حلم جس کے ذریعے جاہل کی جہالت کو
دور کیا جائے (2)حسن اخلاق جس کے ذریعے لوگوں میں اچھے طریقے سے زندگی بسر کی جائے (3)ایسا تقوی جو آدمی کو گناہ سے بچائے۔(المعجم
الاوسط جلد (3) حدیث (4849)
(6)تین
باتیں اپنا لو :ایک دانا کا ارشاد
ہے اگر تو تین باتوں کو اپنا نہیں سکتا تو
تین باتوں سے رک جا (1)اگر بھلائی نہیں کر سکتا تو برائی سے رک جا (2)اگر نفع نہیں
پہنچا سکتا تو نقصان نہ پہنچا (3)اگر روزہ نہیں رکھ سکتا تو لوگوں کا گوشت بھی مت
کھا (یعنی غیبت نہ کر)
(تنبیہ الغافلین
حصہ (1) صفحہ (218)مترجم مکتبہ نوریہ رضویہ )
پیارے پیارے اسلامی بھائیوں ایسا نہیں ہے کہ
ہمارے معاشرے میں تعلیم کم ہے ہمارے معاشرے میں تعلیم تو بہت ہے لیکن تربیت کی بہت
کمی ہے اللہ پاک ہمیں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں
کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ان احادیث مبارکہ پر عمل کر
کے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے
امین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم