تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کی شام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا باقاعدہ انعقاد کیا جاتا ہے۔ معمول کے مطابق آج رات بھی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت ملک پاکستان کے مختلف شہروں اور دنیا کے تقریباً 100 سے زائد ممالک میں قائم مدنی مراکِز و مساجد میں ہزاروں مقامات پر یہ اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔

اجتماع کا آغاز نمازِ مغرب کے بعد تلاوتِ قرآنِ پاک اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیہ نعت سے ہوتا ہے۔ تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین و مبلغینِ دعوتِ اسلامی مخصوص دینی و اخلاقی موضوعات پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات گراؤنڈ گورنمنٹ ہائی اسکول نزد DHQجہلم پنجاب سے مدنی چینل پر براہِ راست (LIVE) نشر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رات 9:15 بجے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کے لئے گورنمنٹ ہائی اسکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ DHQ ہسپتال کے بالکل قریب واقع ہے۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق شرکا کے بیٹھنے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ آج رات دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیت کریں۔