میرپور
ڈویژن میں مدنی مشورہ اور دیگر مقامات پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف
7
اکتوبر2023ء بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےزیرِ اہتمام میرپور ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور
انہیں زیادہ سے زیادہ دکانوں اور گھروں پر لگوانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
٭بعد
نماز ظہر میر پور سے سنیاہ کے علاقے ڈونگی کا سفر ہوا جہاں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور تحفے میں اگست 2023ء ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کے شمارے پیش کئے۔
٭علاوہ ازیں بعد
نماز عشا ٹائیں کھوئی رٹہ میں محفلِ میلاد
کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا اور مولانا مہروز عطاری مدنی نے حاضرین
محفل کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے
مطالعہ کرنے اور سالانہ بکنگ کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ٹیم نے سیری میں مولانامطیع الرحمان صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا
شمارہ دیا اور وہا ں موجود دربارسائیں الف
دین رحمۃ
اللہ علیہ
پر حاضری بھی دی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنا لوجی منڈی بہاؤالدین
اور مقامی بینکوئیٹ میں اجتماعات کا انعقاد
منڈی بہاؤالدین میں قائم پنجاب یونیورسٹی آف
ٹیکنا لوجی اجتماعِ میلاد اور ایک مقامی بینکوئیٹ میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہوا جن
میں پروفیشنلز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور اسٹاف
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماعات کے شروع میں قراٰنِ پاک کی تلاوت کی
گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
حاضرین کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے
نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
روہی
میں جشن عیدمیلادالنبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع
تحصیل
برنالہ علاقہ روہی میں جشن عیدمیلادالنبی
صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
میلادِ
پاک کے اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں سامعین کو محبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کادرس دیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا۔
٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برنالہ کشمیر میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں برنالہ کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کواداروں اور دکانوں پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ رکھوانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔بعدازاں مہروز عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داراسلامی
بھائیوں کے ہمراہ حضرت شادی بابا رحمۃ
اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اوروہاں ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے برکت کروائی ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
این ایف سی انجینئرنگ یونیورسٹی فیصل آباد کی
مرکزی مسجد میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد
این ایف سی انجینئرنگ یونیورسٹی (NFC Engineering) فیصل آباد کی مرکزی مسجد میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی
کے ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں پروفیشنلز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے نگران ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات سے آگاہ کیا۔
فیصل آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال
انڈسٹری اور علاقہ سدھار میں اجتماعاتِ
میلاد کا انعقاد
فیصل
آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اورفیصل باد کے ہی علاقے سدھار میں دعوتِ اسلامی کے تحت جشنِ ولادت کے سلسلے میں اجتماعاتِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا۔
ان
اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور مختلف شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
قراٰنِ
کریم کی تلاوت سے ان اجتماعات کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں حضرات نے حبیبِ کبریا
حضرت محمد صلی
اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی ٹی اور ای کامرس سے تعلق رکھنے والے افراد
کے لئے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں میٹ اپ
آئی ٹی اور ای کامرس سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول کے لئے گزشتہ روز پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ایک میٹ اپ ہوا جس میں پروفیشنلز سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹ اپ میں شریک پروفیشنلز کی تربیت کے لئےدعوتِ
اسلامی کے نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نےبیان کیا جس میں انہوں نے
مختلف Topics پر گفتگو کی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہ کیا ۔
چوکی
انٹر کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ اور مدنی
مرکز کنزالایمان چوکی میں میٹ اپ
دعوت
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت
ڈسٹرکٹ بھمبر تحصیل سماہنی میں قائم چوکی انٹر کالج میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں
مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ
کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
٭دوسری جانب مدنی مرکز کنزالایمان چوکی میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں قرب و جوار سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اس میٹ اپ میں
تحصیل چوکی کے ڈویژن نگران جبکہ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ
کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مولانا مہروز
عطاری مدنی نےشرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی
سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
مختلف امور پر مدنی مشورے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں ذمہ داران کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ڈیفنس کراچی میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا
انعقاد، کثیر شخصیات کی شرکت
تمام نبیوں کے سردار، سیّد الثقلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کا جشنِ ولادت منانے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت DHAڈیفنس
کراچی میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین سمیت مختلف
شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی
اور نعت خواں حضرات نے سیدہ بی بی آمنہ رضی اللہ عنہا کے
مہکتے پھول، سرورِ کونین محمد مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
شرکائے اجتماع کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے
بیانات کا سلسلہ ہوا جس میں ابتداءً مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد
عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی جشنِ ولادت کے متعلق چند واقعات
بتائے۔
بعد ازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری نے ملکِ پاکستان و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
کفن دفن دعوت اسلامی کےتحت 06 اکتوبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دارعزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے اورکفن
کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز تدفین سے متعلق دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ
کیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
7اکتوبر
2023 بروز ہفتہ فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں
آفسز کے اسلامی بھائیوں کا میٹ اپ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے تربیت کی
۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ماہ ربیع
الاول میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر
روزانہ 12سو مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا، موجودہ حالات و مہنگائی پر پریشان
ہونے کے بجائے صبرو شکر اور قناعت کی ترغیب دلائی جبکہ ٹائم مینجمنٹ پر تربیت بھی کی ۔ مزید 15اکتوبر 2023ء کوہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ
ملانے اور اپنے رشتے داروں کے یونٹس جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ساؤتھ
کوریا کے شہر بوسان ساسنگ میں دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام اجتماع میلاد کا
انعقاد ہوا جس میں مختلف مقامات سے
عاشقانِ رسول کی تشریف آوری ہوئی ۔
آغاز
تلاوت و نعت شریف سے ہوا پھر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’سیرت ِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیاجس میں نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت
کےمختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا نیز حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا کروائی جبکہ شرکا نے دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
21 ربیع الاول 1445ھ کو ہونے والے مدنی
مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت کے مدنی پھول
دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی
گزارنے اور ضروریاتِ دین سے لوگوں کو آگاہ
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 ربیع الاول 1445ھ
بمطابق 07 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
مدنی مذاکرے کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ
قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیاجبکہ عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف سوالات
کا بھی سلسلہ ہوا۔
اس دوران عاشقِ رسول و بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے
عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں خوشگوار مدنی پھولوں سے نوازا جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: ملنساری
اورخوش اخلاقی کی کیا اہمیّت ہے ؟
جواب: واقعی ملنساری اورخوش اخلاقی بہت بڑی چیز ہے ،اس سے لوگ جلدمانوس ہوجاتے ہیں ،ان کی دل جوئی ہوتی ہے،لوگ قریب
آتے ہیں ،ملنسار بننا چاہیئے ،سلام کو عام کرنا چاہیئے اورمسکرا کر ملاقات کرنی چاہیئے
۔
سوال:محبت کی چابی(Key) کیا ہے ؟
جواب:ملاقات کے وقت سلام کرنا محبت کی چابی ہے ۔کسی ناراض سے مسکراکر سلام کریں گےتو ناراضی دورہوجائے گی یا بہتراثرات ضرورمرتب ہوں گے۔سلام میں سلامتی کی
دعاہے، یہ کتنی پیاری اورجامع دعا ہے۔سلام کو عام کرنا چاہیئے۔ اگرگھرمیں بھی سلام
سلام ہوتا رہے گا تو گھرامن کا گہورا بن جائے گا،سلامتی گھرمیں ڈیرے ڈال لے گی
،بےبرکتی دورہوجائے گی،جھگڑے دورہوجائیں گے ۔سلام بہت قدیم ہے ،حضرت آدَم علیہ السلام سے چلاآرہا ہے ۔
سوال :حضورسراپا نورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے والدمحترم اور دادا جان کا نام کیا تھا؟
جواب :داداجان کانام حضرت عبدالمطلب رضی
اللہ عنہ اوروالدِگرامی کا نام حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ تھا ۔
سوال: کیا قرآن کریم دیکھ
کر پڑھنا بہترہےیا زبانی ؟
جواب:قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا افضل ہے، اس میں دیکھنابھی
عبادت،چُھونا بھی عبادت ہے۔
سوال:نبیِ پاک صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پڑھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب:نبی پاک صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کی جتنی معلومات بڑھتی ہیں تو عشقِ نبی میں اضافہ ہوتاہے اورعشقِ نبی میں
اضافہ ہی ہونا چاہیئے ۔مکتبۃ المدینہ نے سیرتِ مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر کتابیں شائع کی ہیں،ایک کتاب”آخری نبی کی پیاری سیرت“شائع ہوئی ہے، یہ کتاب ضرور پڑھیں ۔
سوال:کیا دینی کتاب خرید کرپڑھنی چاہیئے؟
جواب:دِینی کتابیں خریدکر پڑھیں ،اس سے زیادہ برکتیں ملیں گی۔ تحفے میں ملے تو اس جیسی کتاب خرید کر کسی کو
تحفہ دے دیں۔
سوال :مفتی وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ سے آپ نے کتناعلم حاصل کیا ؟
جواب:مجھے مفتی وقارالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت حاصل رہی ،ان کی خدمت میں آنا
جانارہتاتھا،مَیں نے اِن سے وہ مسائل سیکھے جو عام طور پرکتابوں کے مطالعے سے حاصل
نہیں ہوتے ،میں ان سے بہت مسائل پوچھتاتھا ،مجھے مسائل سیکھنے کی حرص تھی ،مفتی
صاحب خود فرماتے ہیں کہ میں ان کے پاس تقریباً
22سال جاتارہا ہوں ۔
سوال: ٹینشن(Tension) دورہونے کا کوئی
وظیفہ بتادیں ؟
جواب:اوّل وآخر دُرودشریف پڑھ کر’’یَابَاعِثُ یَانُوْرُ‘‘روزانہ 11 بار سوتے وقت دل پرسیدھا ہاتھ رکھ کر پڑھیں ،9فائدے حاصل ہوں گے
جن میں سے ایک فائدہ ٹینشن دورہونا بھی ہے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”امیر اہلسنّت سے سائنس کے بارے میں
10 سوال جواب“ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشینِ امیراہل سنت نے کیا دُعا دی ؟
Dawateislami