دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں اورسیز اور  پاکستان کی مجلس اصلاح اعمال کورس، مجلس مدنی کورسز، مجلس اسپیشل افراد، مجلس ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ کے نگران مجلس نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں شعبے کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے۔ نگران مجالس نے بھی رکن شوریٰ کو اپنے اہداف پیش کئے اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔


فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ فیصل آباد ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن ، کابینہ اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ سید ابراہیم عطاری نےاور مجلس حج و عمرہ کے ذمہ دار نےان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرماتے ہوئے اہداف بھی دیئے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں دنیا بھر میں قرآن پاک اور علم دین کی بذریعہ انٹرنیٹ اشاعت میں مصروف شعبے ”فیضان آن لائن اکیڈمی“  کےاسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر کے ریجن ذمہ داران، زون ذمہ داران اور ناظمین نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دیگر ذمہ داران نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی ۔


کراچی کے علاقے ڈالمیہ میں قائم جامع مسجد کنز الایمان میں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 7دن کے ”فیضان نماز کورس“ ہوا۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض و واجبات،احکام ، وضو اور تیمم کا طریقہ سکھایا گیا۔

کورس کے اختتام مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نےشرکاکو نماز کی پابندی کرنے، نیک اعمال کرنے اور مزید کورسز کرنے کی نیتیں بھی کروائیں۔