18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن محلہ شریف آباد میں مسجد کی تعمیرات کے لئے سنگ بنیاد اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی
عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعمیرات میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
واضح رہے کہ مسجد کی تعمیرات کے لئے 10 مرلے کی
یہ جگہ دوبھائیوں کی جانب سے ان کے والد حافظ عبد الرشید مرحوم کے ایصالِ ثواب کے
سلسلے میں پیش کی گئی جس کا نام ”فیضان غوث الاعظم“ رکھا گیا ہے۔