دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء پاکستان کے
نگران محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ دار کے ہمراہ جامعہ انوار مصطفیٰ صاحب
لولاک مظفر گڑھ زون کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے جامعہ کے مہتمم و صدر مفتی محمد شاکر الحسن چشتی
صاحب سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق
معلومات فراہم کیں جبکہ ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسالہ ”فیضان پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ“ تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے نگران
محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعہ کاظمیہ یسینیہ فیض العلوم
چوک قریشی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔
نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور طلباء کو ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ محمد افضل عطاری مدنی نے اساتذہ کرام کو مکتبۃ المدینہ
کا شائع کردہ رسالہ ”فیضان پیر پٹھان رحمۃ اللہ علیہ“تحفے میں پیش کیں۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ میں تین دن کے لئے
آئے گوادر زون کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسلِ میت
کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا۔
گزشتہ دنوں ملتان زون رائٹرز کالونی میں قائم جامع مسجد نظام مصطفیٰ میں دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ”مدنی قاعدہ کورس “کا آغاز ہوا جس میں علاقے کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں مجلس فیضان مدینہ ملتان زون محمد شفیق
عطاری بطور معلم خد مت سر انجام دے رہے ہیں۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
کراچی کے علاقے ایسٹ ملیر کورنگی زون محمود آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں
اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ہفتہ
وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت کراچی کے
علاقے طارق روڈ کی مارکیٹ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں دکاندار اور کام کرنے والے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسلِ میت کی اہمیت و
فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے زیر اہتمام منڈی بہاؤالدین کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی افراد
اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد اسد عطاری نے اوراق
مقدسہ کے مدنی کام کو بڑھانے اور مقدس اوراق کو
نہایت ادب و احترام سے اس میں محفوظ کرنے کی ترغیب دلائی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ کے ریجن ذمہ دار اسد عطاری نے اٹک زون ٹیکسلا کابینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں
نے اوراق مقدسہ کے بکسز کا وزٹ کیا اور
بکس خالی کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اسد عطاری نے ان اسلامی
بھائیوں کو بکس کی تعداد میں اضافہ کرنےاور بکسز وقت پر خالی کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس علاقائی
دورہ کے زیرِ اہتمام ہالینڈ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام18 اکتوبر 2020ء کو ہالینڈ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح مجلس علاقائی دورہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور کارکردگی و شیڈول کے
بارے میں سمجھایا نیز جدول کے مطابق علاقائی دورہ کرنے اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہفتےامریکہ
کے مختلف شہروں میامی، کونی آئی لینڈ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو،
سٹیٹن آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ(Miami,
Connie Island Avenue, Foster Avenue, Brighton Beach Avenue, Stain Island,
Benson Hurst) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
تقریبا 118 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”تبرکات کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو مدنی حلقوں میں شرکت
کرنے، نیکی کی دعوت دینےاور تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا۔ ربیع
الاول کے 12 مدنی مذاکرے دیکھنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کی ڈویژن یوبا سٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز
اصلاح اعمال کی کارکردگی کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور ربیع الاول کے اہداف
پر کلام کیا۔
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ میں 4 مقامات پر ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ نگران سمیت مختلف شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
Dawateislami