دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی

مدنی مشورے میں میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے سلسلے میں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے اور 26 نومبر تک بہت سے مدنی کام کرنے کے اہداف لیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماڑی اٹک واہ کینٹ زون میں ایک اسلامی بھائی محمد خرم عطاری کی رہائش گاہ پر شخصیات کا مدنی حلقہ  ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی، مختلف سماجی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے حسن اخلاق کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کےمختلف مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔مدنی حلقے کے اختتام پر شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ کتب سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، عجائب القراٰن اور رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت الہٰ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں معلمین اور دیگر شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن زون شمالی لاہور محمد فہیم عطاری نے شرکا کی تربیت کی  اور اپنے اپنے گھروں میں آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آمد کا جشن منانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت میاں میر کابینہ میں ڈویژن مغلپورہ، صدر اور گڑھی شاہو میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس خود کفالت محمد عبد القادر عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور میلاد شریف منانے کا ذہن دیا جبکہ 200 مدنی پرچم لگانے کی نیت بھی کروائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء کو حلال پور کوٹ مومن کی جامع مسجد علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران کابینہ کوٹ مومن، نگران ڈویژن بھابڑہ، نگران علاقہ حلال پوراور علاقائی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ نگران زون بھلوال محمد عنصر عطاری مدنی نے ”محبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی صحابہ ، سلف و صالحین رضوان اللہ علیہم اَجْمعین کے انداز پر گزارنے کی ترغیب دلائی۔نگران زون نے شرکا کو مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے زیر اہتمام جامعۃالمدینہ للبنین محبت کالونی کوٹ مومن میں ہونے والے 7دن کے فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا۔

کورس کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس میں شریک طلباء اور معلمین نے شرکت کی۔ رکن کابینہ مجلس حج و عمرہ کوٹ مومن محمد شہباز عطاری مدنی نے شرکا کو کورس میں جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرنے ، مختلف مدنی کورسز کے ذریعے علم دین حاصل کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکن کابینہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”معلم مدنی قاعدہ کورس“ جاری ہے۔

دوران کورس اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ کے اطراف میں مقامی افراد کو نیکی کی دعوت دی اور مختلف مدنی کاموں حصہ لیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

چوک درس کی تعداد: 83، انفرادی کوشش: 297، انفرادی کوشش سے اجتماع میں آنے والوں کی تعداد:117، مسجد میں رات اعتکاف کرنے والوں کی تعداد:55، تہجد ادا کرنے والوں کی تعداد :40، صدائے مدینہ لگانے والوں کی تعداد:32، بعد فجر مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد:98، اشراق و چاشت کی تعداد:67، 3دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والوں کی تعداد:43، قرآن پاک کی تلاوت کرنے والوں کی تعداد: 33


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مظفر آباد A.J.Kیونیورسٹی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں B.Sاور M.Aکے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر حافظ محمد حمزہ عطاری نےشرکا کو نیکی دعوت دیتے ہوئے ہوسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکن زون نے شرکا کو ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں حصہ لینے کی دعوت دی جبکہ یونیورسٹی میں میلاد اجتماع کروانے کے متعلق انتظامیہ سے بات چیت بھی کی۔ 


مظفر آباد میں قائم گورنمنٹ انٹر کالج میں 17 اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی حلقہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم انجینئر حافظ محمد حمزہ عطاری نے شرکا کو ہر نیک و جائز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے، درود پاک کی کثرت کرنے اور نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

رکن زون نے نماز کی شرائط بیان کرتے ہوئے شرکا کو مجلس شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتے ہوئے ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں حصہ لینے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


تصوف کے موضوع پر سیّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلی رحمۃ اللہ علیہ کا منفرد رسالہ

اَلْیَاقُوْتَۃُ الْوَاسِطَۃُ فِيْ قَلْبِ عَقْدِ الرَّابِطَۃِ

کی تشریح و تخریج بنام

ولایت کا آسان راستہ: تصوُّرِ شیخ

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭ آیات واحادیث اور دیگر عبارات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے۔٭ آیاتِ قرآنیہ کا ترجمہ ’’کَنْزُالْاِیْمَان‘‘سے کیا گیاہے۔٭مشکل الفاظ پر بھی حَتَّی الْاِمْکَان اعراب کی ترکیب کی گئی ہے تاکہ تلفُّظ کی غلطی سے بچا جاسکے۔٭اَغلاط سے حَتَّی الْمَقْدُور محفوظ رکھنے کیلئے تقابل، پروف ریڈنگ کے مراحل سے گزارا گیا ہے ۔٭ عربی وفارسی عبارات کا اصل کتب سے تقابل اورنظر ثانی بھی کی گئی ہے۔٭عبارتوں کی تخریج کتب کی عدم دستیابی کی بناء پرنہ ہوسکیں ، حاشیہ میں ان کے صرف نام لکھ دئیے گئے ہیں تاکہ بعد میں دستیابی کی صورت میں کسی بڑی تبدیلی کے بغیر ان کی تخریج کی جاسکے۔ ٭عربی اردو اورفارسی عبارتوں کو جداگانہ فاؤنٹ سے ممتاز کیا گیا ہے۔٭طویل عربی اور فارسی عبارات کا ترجمہ ان کے سامنے ہی کردیا گیا ہے تاکہ پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہو۔آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ { } ، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ (( ))، اور دیگر اَہم عبارات کو Inverted commas ’’ ‘‘ سے ممتاز کیا گیا ہے۔٭ نئی گفتگو نئی سطرمیں درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو۔٭ علاماتِ ترقیم مثلاً:فل اسٹاپ(۔)، کومہ(، )، کالن(:) وغیرہ کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔ ٭فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے۔٭ آخر میں مآخذ ومراجع کی فہرست، مُصَنِّفِین ومُؤلِّفِین کے نام، ان کے سنِ وفات مع مطابع ذکر کر دی گئی ہے۔

112صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2016 میں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں10ہزار سے زائد شائع ہوچکاہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے35روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام18 اکتوبر 2020ء کولاہورتلونڈی و الٰہ آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورآئندہ 6 سالہ اہداف طے کئے نیز نئے علاقوں میں مدنی کام شروع کرنے کا ذۃن دیا جبکہ تقسيم کاری کابینہ پر نیو تقرری کی۔ شعبہ ذمہ دارااسلامی بہنوں نے الگ سے اپنی ماتحت کو مدنی نکات کے حوالے سے مدنی کام سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار زون سطح و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون کے لئے زیاد زیادہ کوششیں کرنے کا ذہن دیا ۔